حج 2017: فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 18 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے

Aug 30, 2017 11:17 AM IST | Updated on: Aug 30, 2017 11:17 AM IST

جدہ۔ اسلام کے پانچویں رکن حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے اٹھارہ لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے ایوان صنعت وتجارت جدہ میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 1650000 عازمین حج فضائی سفر کے ذریعے پہنچے ہیں۔ 88500 کی زمینی راستے سے آمد ہوئی ہے اور 14,800 سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا  کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 134,000 شہری اور 109,000 غیر ملکی تارکینِ وطن حج کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے بیس سے تیس لاکھ کے درمیان عازمین ِ حج کی مکہ مکرمہ میں آمد متوقع ہے۔

حج 2017: فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 18 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے

خانہ کعبہ: فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ

نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے مطابق اس نے مقدس مقامات کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 73,488 تارکین وطن کو لائسنس جاری کیے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز