حج 2017 : 23 لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے سال رواں فریضہ حج کیا ادا

مزدلفہ رات گزارنے کے بعد نماز فجر کے بعد عازمین حج منیٰ میں جمرہ العقبہ پررمی کرنے کے بعد اللہ کی راہ میں قربانی دے رہے ہیں، کنکریاں ماررہے ہیں ، قربانی کرکے سرمنڈوا رہے ہیں اور احرام کھول دیں گے۔

Sep 01, 2017 03:10 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 09:55 PM IST

مکہ المکرمہ: دنیا بھرسے تعلق رکھنے والے لاکھوں حجاج کرام مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کررہے ہیں۔ 23 لاکھ سے زائد حاجیوں نے گزشتہ روزحج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے مزدلفہ میں مغرب اورعشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اورشیطان کومارنے کے لئے کنکریاں جمع کیں۔ مزدلفہ رات گزارنے کے بعد نماز فجر کے بعد عازمین حج منیٰ میں جمرہ العقبہ پررمی کرنے کے بعد اللہ کی راہ میں قربانی دے رہے ہیں، کنکریاں ماررہے ہیں  ، قربانی کرکے سرمنڈوا رہے ہیں اور احرام کھول رہے ہیں ۔

سعودی عرب کی جانب سے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 23 لاکھ 52 ہزار 122 فرزندان توحید نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ان میں سے 17 لاکھ 52 ہزار 14 حجاج کرام بیرون ملک سے حجاز مقدس مقدس پہنچے جب کہ اندرون ملک سے حج کرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 108 ہے۔

حج 2017 : 23 لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے سال رواں فریضہ حج کیا ادا

سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تمام حجاج کرام ہر قسم کی وبائی اورمتعدد امراض سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ محکمہ صحت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کررکھے ہیں۔

rami jamarat

عازمین حج کو ایک سے دوسرے مقام تک منتقل کرنے کے لیے21 ہزار بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

mina

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز