تیسرا یوم التشریق : حاجیوں کا شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری

ہنگامی حالات سے دوچار حجاج کرام اتوار کے روز الوداعی طواف کے بعد مکہ المکرمہ سے روانہ ہو گئے جبکہ دیگر حاجیوں نے ایام تشریق کے تیسرے دن یعنی سوموار کے روز شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ شروع کیا۔

Sep 04, 2017 02:42 PM IST | Updated on: Sep 04, 2017 02:42 PM IST

مکہ مکرمہ : ہنگامی حالات سے دوچار حجاج کرام اتوار کے روز الوداعی طواف کے بعد مکہ المکرمہ سے روانہ ہو گئے جبکہ دیگر حاجیوں نے ایام تشریق کے تیسرے دن یعنی سوموار کے روز شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ شروع کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے مشیر اور مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے امسال حج کو تمام حوالوں سے ایک کامیاب سیزن قرار دیا ہے۔

شہزادہ خالد الفیصل کے بیان کے ساتھ ہی ہنگامی حالات سے دوچار حجاج نے ایام تشریق کے دوسرے روز شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ مکمل کیا جس کے بعد وہ مکہ المکرمہ میں الوداعی طواف کرتے ہوئے روانہ ہو گئے۔

تیسرا یوم التشریق : حاجیوں کا شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری

گورنر مکہ نے اتوار کے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اس سال حج سیزن انتہائی کامیاب رہا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب حج کے ذریعے کسی قسم کی سیاست کاری نہیں کرتا اور نہ ہی دوسروں کو ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ الحرمین الشریفین کی سرزمین تمام مسلمانوں کے لئے کھلی ہے وہ چاہے ایرانی ہوں یا دیگر۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز