شاہ سلمان نے قطری عازمین کو اپنے خرچ پر حج کرانے کی دعوت دی

ریاض۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قطر کے عازمین حج کے ملک میں داخلے کے لئے زمینی سرحد کھولنے اور مناسک حج کی ادائیگی میں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Aug 17, 2017 09:29 PM IST | Updated on: Aug 17, 2017 09:29 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قطر کے عازمین حج کے ملک میں داخلے کے  لئے زمینی سرحد کھولنے اور مناسک حج کی ادائیگی میں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے شاہ سلمان کا بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قطری عازمین کو حج کے لئے زمینی راستہ بذریعہ سلویٰ کراسنگ سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے۔ اسی کے ساتھ  شاہ سلمان نے قطری عازمین حج کو دوحہ سے خصوصی حج پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ لانے اور اپنے خرچ پر انھیں حج کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو سہولیات دینے کے احکامات ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی سفارش پر جاری کیے گئے ہیں۔ شاہ سلمان کی طرف سے سعودی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کی میزبانی میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے، دمام ہوائی اڈے اور الاحساء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوحہ کے لیے سعودی ایئر لائن کی خصوصی حج پروازیں شروع کریں تاکہ قطری عازمین حج کو بر وقت مملکت میں پہنچایا جا سکے۔

شاہ سلمان نے قطری عازمین کو اپنے خرچ پر حج کرانے کی دعوت دی

عرفات میں واقع مسجد النمرہ: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز