قطری عازمین حج کو شرعی سبب کے بغیرمقامات مقدسہ سے روکنا ناجائز: سعودی مفتی اعظم

جدہ۔ قطر کی طرف سے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی عرب کی حج پروازوں کو اترنے کی اجازت نہ دینے پر سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے قطر حکمرانوں کی شدید تنقید کی ہے۔

Aug 21, 2017 07:32 PM IST | Updated on: Aug 21, 2017 07:32 PM IST

جدہ۔ قطر کی طرف سے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی عرب کی حج پروازوں کو اترنے کی اجازت نہ دینے پر سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے قطر حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ قطر کے عازمین حج کی فضائی راستے منتقلی کے حوالے سے قطری حکام کے منفی موقف  کی تنقید کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ بغیر کسی شرعی سبب کے قطری عازمین حج کو مقامات مقدسہ سے روکنا جائز نہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے عربی روزنامہ "الشرق الاوسط" کے حوالہ سے لکھا ہے کہ سعودی مفتی اعظم کے مطابق دوحہ حکومت کا فضائی راستے کے ذریعے اپنے عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کرنے سے انکار کرنا یقینا "ایک غلط اور خطرناک حرکت" ہے۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ "عازمین حج کو بنا کسی شرعی سبب کے مقامات مقدسہ آنے سے روکنا جائز نہیں"۔

سعودی مفتی اعظم کا یہ تبصرہ سعودی فضائی کمپنی "سعودیہ" کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صالح الجاسر کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "قطر نے سعودی عرب کی حج پروازوں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد حج پروازوں کو روک دیا گیا ہے"۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے لکھا ہے کہ دوحہ کے خلاف چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد سے سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی فضائی کمپنیوں نے قطر کی فضائی حدود میں اپنی پروازوں کا سلسلہ روک دیا جب کہ قطر کی فضائی کمپنی اور وہاں مندرج کمپنیوں پر بھی مذکورہ ممالک کی فضائی حدود میں پروازیں چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

قطری عازمین حج کو شرعی سبب کے بغیرمقامات مقدسہ سے روکنا ناجائز: سعودی مفتی اعظم

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ: فائل فوٹو۔

قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور قطری شاہی خاندان کے رہ نما شیخ عبداللہ آل ثانی کی سفارش کے بعد سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ قطر سے عازمین حج کے لیے 7 خصوصی پروازیں چلانے کے لیے تیار ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز