قطری عازمین حج کا خیر مقدم کریں گے : سعودی عرب ، مشاعر مقدسہ میں قطری حجاج کیلئے خیمے نصب

Aug 04, 2017 09:43 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 09:43 PM IST

جدہ : سعودی عرب کے وزیر برائے اطلاعات وثقافت عواد بن صالح العواد نے کہا عازمین حج کے معاملے میں قطری حکومت کے طرز عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ماضی کی طرح رواں موسم حج میں بھی تمام قطری حجاج کرام کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ قطر حج جیسی مقدس دینی عبادت کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطر کا بائیکاٹ کرنے والے گروپ چار کے وزراء اطلاعات ونشریات کے اجلاس سے خطاب میں عواد بن صالح العواد نے کہا کہ قطر کی جانب سے حج کو سیاسی رنگ دینا دوحہ کے سیاسی زوال کی علامت ہے۔

قطری عازمین حج کا خیر مقدم کریں گے : سعودی عرب ، مشاعر مقدسہ میں قطری حجاج کیلئے خیمے نصب

ریاض میں ہونے والے چارعرب ممالک سعودیہ، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزراء اطلاعات کے اجلاس میں قاہرہ میں سابقہ اجلاسوں کی کارروائی کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چاروں ممالک کے وزراء خارجہ نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت کو ہوا دینے والے ذرائع ابلاغ اور ممالک کا ابلاغ کے میدان میں بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

دریں اثنا سعودی عرب کے سکریٹری حج وعمرہ ڈاکٹر حسین الشریف نے ایک بیان میں بتایا کہ قطر سے 2400 عازمین حج کی آمد متوقع ہے، جن کی رہائش کے لیے مشاعر مقدسہ میں خیمے نصب کیے جا رہے ہیں اور خیموں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قطری حجاج کرام کی قیام گاہوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں 4 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز