کم جونگ ان پر پاگل پن سوار ہے: نکی ہیلی

May 15, 2017 02:29 PM IST | Updated on: May 15, 2017 02:29 PM IST

واشنگٹن۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر پاگل پن سوار ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے کل ایک اور میزائل تجربہ کے بعد محترمہ ہیلی کا یہ تبصرہ منظرعام پر آیا ہے۔ محترمہ ہیلی نے کہا کہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے ان کو پیغام دینےکےلئے کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ کارروائی اکسانے والی ہے۔

مسٹر ان نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتےہیں بشرطیکہ حالات بہتر ہوں۔ اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بہتر حالات میں مسٹر ان کے ساتھ بات چیت کرنے میں انہیں خوشی ہوگی۔ محترمہ ہیلی نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کرنےکےلئے میزائل تجربہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ ہماری شرطیں پوری نہیں کرتے،ہم ان کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے۔ قابل ذکر ہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے اس سال یکے بعد دیگرے کئی میزائل تجربے کئے ہیں۔

کم جونگ ان پر پاگل پن سوار ہے: نکی ہیلی

نکی ہیلی، فائل فوٹو: تصویر: اے پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز