حماس کا انتخاب:مخالف گروپ فتح کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار

Sep 18, 2017 12:46 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 12:46 PM IST

قاہرہ۔  فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ انتظامی کمیٹی کو تحلیل کرنے اور عام انتخابات کرانے کے لئے اپنے مخالف دھڑے فتح سے بات چیت کے لئے تیار ہو گئی ہے۔ حماس نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ کی انتظامیہ کو تحلیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انتظامی کمیٹی کے تحلیل ہونے کے بعد حکومت کو اس علاقے میں انتخابات کرانے اور فتح کے ساتھ بات چیت کرنے کا حق مل جائے گا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس کی پارٹی فتح کے کنٹرول والے انتظامیہ نے غزہ پر قبضے کے لئے 2007 ء میں حماس کے ساتھ جنگ ​​لڑی تھی اور اس میں حماس کی فتح ہوئی تھی۔ بعد میں دونوں دھڑوں کے درمیان میل ملاپ اور غزہ اور مغربی کنارے میں دونوں کی

حماس کا انتخاب:مخالف گروپ فتح کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ: فائل فوٹو۔

شراکت والی حکومت کے قیام کی کوشش بھی ناکام رہیں۔ حماس اور فتح کے درمیان تنازعہ ختم کرنے اور انتخابات سے پہلے عبوری حکومت بنانے کے لئے 2011 میں قاہرہ میں دونوں دھڑوں کے درمیان ہوئے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے مصر ثالثی کر رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز