ہاشم آملہ نے وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے ، بنایا یہ نیا ریکارڈ

Oct 16, 2017 11:11 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 11:11 PM IST

کمبرلے: جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف کل پہلے ون ڈے میں اپنے کیریئر کی 26 ویں سنچری لگا کر ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آملہ نے اننگز میں صرف 154 رنز بنائے ہیں اس کامیابی تک پہنچنے کے لۓ وراٹ نے 166 اننگز کا سہارا لیا تھا ۔آملہ نے سب سے تیز 7000 رنز بنائے ہیں۔انہوں نے 150 اننگز میں 7000 رنز بنائے جبکہ وراٹ نے 169 اننگز کھیل کر 7000 رنز تک رسائی حاصل کی۔

جہاں آملہ نے وراٹ کے ریکارڈ کو توڑا ہے تو وہیں ان کے جوڑی دار كوئنٹن ڈی کوک نے اپنی 13 ویں سنچری لگا کر ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کی برابری کر لی۔ وراٹ نے 83 اننگز میں اپنے ون ڈے کیریئر کی 13 ویں سنچری لگائی تھی اور اب ڈی کوک بھی 83 اننگز میں ون ڈے کیریئر کی 13 ویں سنچری لگا کر وراٹ کی برابری پر آ کھڑے ہوئے ہیں۔

ہاشم آملہ نے وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے ، بنایا یہ نیا ریکارڈ

جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ

کوئٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ شاندار طور پر بلے بازی کی ۔ دونوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 282 رنز کی شراکت کی اور تاریخ رقم کردی۔یہ کسی بھی جنوبی افریقی جوڑی کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز