قاہرہ میں برما سفارتخانہ کو نشانہ بناکر دھماکہ، حسم نے لی ذمہ داری ، کہا : حملہ قاتلوں کیلئے وارننگ

Oct 02, 2017 01:07 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 01:08 PM IST

قاہرہ : شدت پسند تنظیم حسم نے مصر کی راجدھانی قاہرہ میں میانمار کے سفارتخانہ کو نشانہ بناکر دھماکہ کرنے کی ذمہ داری لی ہے ۔ حسم کی طرف سے کل ایک بیان جاری کرکے کہا گیا کہ میانمار میں فوج کے ذریعہ رہنگیامسلمانوں کے خلاف ہورہے تشدد کا انتقام لینے کے لئے اسکے سفارتخانہ کو یہاں نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے ’’یہ چھوٹا دھماکہ قاتلوں کےلئے وارننگ ہے ،رخائن ریاست میں عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کے لئے ،رخائن کو کمزور مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے دھماکہ کیا گیا ہے ۔‘‘ واضح رہے کہ میانمار کی رخائن ریاست میں فوج کے ذریعہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف 25اگست سے تشدد جاری ہے ۔ رخائن سے جان بچاکر چارلاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش پہنچے ہیں ۔

قاہرہ میں برما سفارتخانہ کو نشانہ بناکر دھماکہ، حسم نے لی ذمہ داری ، کہا : حملہ قاتلوں کیلئے وارننگ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز