حوثیوں کی جانب سے سعودی شاہی محل پر داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنا دئیے جانے کی خبر

Dec 19, 2017 06:44 PM IST | Updated on: Dec 19, 2017 06:44 PM IST

ریاض۔ سعودی شاہی محل پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات کے ساتھ ریاض میں آج دھماکے کی آواز سنی گئی اور اس کے بعد آسمان میں دھواں اٹھتا نظرآیا۔ سعودی عرب دستوں کی جانب سے اس سلسلے میں فوری طورپر نہ تو کوئی ردعمل سامنے آیا ہے نہ ہی دھماکے کے تعلق سے ابھی تفصیلی معلومات ہی مل سکی ہیں۔ آن لائن میڈیا کا بہر حال کہنا ہے کہ

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شاہی محل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ سعودی ذرائع کے حوالے سے بتا یا جا رہا ہے کہ اس حملے کا ہدف ریاض میں الیمامہ نامی محل تھا جسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ ابھی تک کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حوثیوں کی جانب سے سعودی شاہی محل پر داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنا دئیے جانے کی خبر

علامتی تصویر: اے پی

واضح رہے کہ یہ میزائل حالات کے ایک ایسے موڑ پر داغا گیا ہے جب سعودی حکمراں شاہ سلمان کی جانب سے قومی بجٹ کا اعلان کیا جانے والا تھا۔ شاہ سلمان عام طور پر الیمامہ محل سے بجٹ کی تفصیلات عام کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز