حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے لاپتہ خدام کراچی میں پائے گئے ، کل ہوگی ہندوستان واپسی

Mar 19, 2017 10:12 AM IST | Updated on: Mar 19, 2017 10:12 AM IST

کراچی : پاکستان میں بدھ سے لاپتہ دہلی کے حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ کے دو ہندوستانی صوفیوں کا پتہ چل گیا ہے۔ وہ کراچی میں پائے گئے ہیں ۔وہ لوگ جلد ہی ہندوستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ چار دن قبل لاپتہ ہوئے ہندوستان کے دو صوفی علماء کی کراچی واپسی ہو گئی ہے۔ وہ پیر کو ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گے۔

سیدآصف علی نظامی (80) اور ان کے بھتیجے ناظم علی نظامی دونوں لاہور کے داتا دربار گئے تھے جہاں وہ بدھ سے ہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ دونوں علماء کا پتہ وزیر خارجہ سشما سوراج کی مداخلت کے بعد ہی ممکن ہوسکا۔وزیر خارجہ سوراج نے پاکستانی حکام سے دونوں علماء کا پتہ لگانے کو کہا تھا۔ مسلسل ہندوستانی دباؤ کی وجہ سے ان کی واپسی ممکن ہوپائی۔ آصف نظامی کے بیٹے عامر نظامی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اب دونوں علماء کا فون آن ہو گیا ہے تاہم ابھی تک ان سے بات نہیں ہوسکی ہے۔

حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے لاپتہ خدام کراچی میں پائے گئے ، کل ہوگی ہندوستان واپسی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز