روس میں زبردست برف باری ، 150 پروازیں متاثر

روس میں آج زبردست برف باری کے نتیجے میں 150 سے زیادہ پروازیں ملتوی یامنسوخ کر دی گئیں۔

Dec 02, 2017 01:33 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 05:07 PM IST

ماسکو: روس میں آج زبردست برف باری کے نتیجے میں 150 سے زیادہ پروازیں ملتوی یامنسوخ کر دی گئیں۔ زندگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔حکام کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں آج دن بھر برفباری ہوتی رہے گی اور اس کے ساتھ ہی تیز ہوائیں چلیں گی اور انجمادی کیفیت رہے گی۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی روسی وزارت نے اندھیرا چھا جانے، ٹریفک جام ہوجانے، سڑک حادثات بڑھنے ، بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے اور درختوں کے گرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔کئی علاقوں کئی کئی میٹر برف پڑی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور سیکڑوں ٹریفک کے حادثات پیش آئے۔

روس میں زبردست برف باری ، 150 پروازیں متاثر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز