واٹس ایپ پر چٹکی میں جانیں کہاں پہنچی آپ کی ٹرین، یہ ہے آسان طریقہ

ٹرین کتنی دیر میں اسٹیشن پہنچےگی یہ جاننے کے لئے اب آپ کو کسی نمبر پر فون کرنے یا موبائل میں کوئی ویب سائٹ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ واٹس ایپ پر ایک نمبر سے اپنی ٹرین کا پتہ لگا سکتے ہیں

Oct 11, 2018 02:55 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 03:03 PM IST

ہم سبھی اکثر ٹرین سے سفر کرتے ہیں۔ ٹرین کتنی دیر میں اسٹیشن پہنچےگی یہ جاننے کے لئے اب آپ کو کسی نمبر پر فون کرنے یا موبائل میں کوئی ویب سائٹ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ واٹس ایپ پر ایک نمبر سے اپنی ٹرین کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ یعنی واٹس ایپ پر یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کی ٹرین ابھی کہاں پر ہے اور کتنی دیر میں وہ آپ کے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

ہندوستانی ریلوے، واٹس ایپ پر ٹرینوں کی رننگ اسٹیٹس کے بارے میں اطلاع دے رہا ہے۔ ریلوے نے اس کے لئے آن لائن ٹریول کمپنی میک مائی ٹریپ کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے۔ اس میں آپ ایک نمبر پر واٹس ایپ کر کے کسی بھی ٹرین کی موجودہ لوکیشن، اسٹیشن پہنچے کے وقت کے بارے میں پتہ لگا سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر کسی بھی ٹرین کی موجودہ اسٹیٹس آپ 7349389104 نمبر سے جان سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر چٹکی میں جانیں کہاں پہنچی آپ کی ٹرین، یہ ہے آسان طریقہ

علامتی تصویر

سب سے پہلے آپ کو اس نمبر کو اپنے موبائل فون میں سیو کرنا ہوگا۔ کوئی ٹرین اس وقت کہاں پر ہے، یہ جاننے کے لئے اس نمبر کی چیٹ کو کھولیں اور اپنی ٹرین کا نمبر اس پر میسیج کر دیں۔ آپ کا میسیج جیسے ہی ڈلیور ہوگا 10 سکینڈ کے اندر اپنی ٹرین کی پوزیشن کے بارے میں معلوم ہو جائےگا۔

whatsapp train

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز