! جب پولیس والے کے پیچھے پڑا خنزیر، جان بچانے کے لئے بلانی پڑی پولیس

اطلاع پر جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو خنزیر ان کا ہی پیچھا کرنے لگا۔

Sep 06, 2018 10:44 AM IST | Updated on: Sep 06, 2018 01:51 PM IST

خنزیر کو بد صورت جانوروں میں گنا جاتا ہے۔ اکثر ہم خنزیر کو دیکھ کر اس سے دور بھاگتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ خنزیر نے کسی کا پیچھا کیا ہو اور اس سے بچنے کیلئے پولیس والے کو خود پولیس بلانی پڑجائے۔ نہیں نا ۔۔۔۔ لیکن امریکہ میں ایک پولیس والے کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا۔

معاملہ فلوریڈا کا ہے۔ رے شیلک کیپ کورل پولیس ڈپارٹمینٹ میں کام کرتے ہیں۔ 26 اگست کو ایک شخص نے انہیں ایمرجنسی نمبر پر اطلاع دی کہ ایک خنزیر ان کا پیچھا کر رہا ہے اور انہیں پولیس کی مدد چاہئے۔ اطلاع پر جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو خنزیر ان کا ہی پیچھا کرنے لگا۔ بعد میں خنزیر سے پیچھا چھڑانے کیلئے خود انہیں پولیس بلانی پڑی کیونکہ ایک اس خنزیر کے پیچھے کچھ اور چھوٹے چھوٹے خنزیر بھی آ رہےتھے۔

! جب پولیس والے کے پیچھے پڑا خنزیر، جان بچانے کے لئے بلانی پڑی پولیس

Screen Grab

Loading...

یہ بھی پڑھیں : کیکی چیلنج کے لئے چلتے ہوائی جہاز سے اتر گئی پائلٹ، ویڈیو ہوا وائرل

بعد میں پولیس افسر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ انہوں نے مزاحیہ لہجے میں لکھا ۔ " بڑے سور کا پیچھا کچھ چھوٹے سور کر رہے ہیں۔ یہ کتنا مزاحیہ ہے نا! "  ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز