ڈونالڈ ٹرمپ نسل پرست ہیں: ہیلری کلنٹن

واشنگٹن۔ ہیلری کلنٹن امریکی صدر ٹرمپ کے ہیتی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں۔

Jan 13, 2018 05:49 PM IST | Updated on: Jan 13, 2018 05:49 PM IST

واشنگٹن۔ ہیلری کلنٹن امریکی صدر ٹرمپ کے ہیتی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ ٹرمپ اس بات کو مسترد کرچکے ہیں کہ انہوں نے کسی قسم کا کوئی نازیبا بیان دیا ہے ۔

ہیتی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیتی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحات سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ہمسایہ ممالک کی ہمیشہ مدد کی جاتی رہی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نسل پرست ہیں: ہیلری کلنٹن

ہیتی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: تصویر، یو این آئی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز