سونم اور نیہا کے بعد اب ہمیش ریشمیا نے سونیا کپور کے ساتھ لئے سات پھیرے ، شیئر کی تصویریں

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا نے بھی سات پھیرے لئے ہیں۔

May 12, 2018 02:52 PM IST | Updated on: May 12, 2018 02:52 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا نے بھی سات پھیرے لئے ہیں۔ انہوں نے اپنی لوکھنڈوالا اپارٹمنٹ کی چھپ پر ٹی وی اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کی ۔ ہمیش اور سونیا گزشتہ 10 سالوں سے ریلیشن میں تھے۔

یہ ہمیش کی دوسری شادی ہے۔ اس سے پہلے سال 1995 میں ان کی کومل سے شادی ہوئی تھی۔ شادی کے 22 سال بعد سال 2017 میں ہمیش نے کومل سے طلاق لے لی تھی۔ ہمیش اور کومل کا ایک بیٹا بھی ہے۔

سونم اور نیہا کے بعد اب ہمیش ریشمیا نے سونیا کپور کے ساتھ لئے سات پھیرے ، شیئر کی تصویریں

ہمیش ریشمیا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ اس میں انہوں نے کیپشن لکھاہے :ہم دونوں ایک ساتھ ہیں اور یہی خوشی کی بات ہے۔

Togetherness is bliss!

A post shared by Himesh Reshammiya (@realhimesh) on

بتایا جارہا ہے کہ ہمیش کی شادی گجراتی رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔ شادی میں ہمیش کا پہلی بیوی سے بیٹا بھی موجود تھا ۔ اس کے علاوہ کچھ خاص رشتے دار اور قریبی دوست بھی شادی میں موجود تھے۔ ہمیش کی اہلیہ سونیا ، ستی ، کٹی پارٹی ، یس باس اور کیسا یہ پیار ہے جیسے سیریلز میں نظر آچکی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز