ہندوجا برادران برطانیہ کے سب سے امیر شخص: دی سنڈے ٹائمز

May 08, 2017 02:04 PM IST | Updated on: May 08, 2017 02:05 PM IST

لندن۔  ہندوجا برادران نے برطانیہ کے سب سے امیر شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہ 134 ارب پتی افراد میں پہلے نمبر پر قابض ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ دی سنڈے ٹائمز کی جانب سے جاری کی گئی سب سے امیر افراد کی اس نئی فہرست کے مطابق ہندستان میں پیدا ہوئے ڈیوڈ اور سائمن برادران گزشتہ سال ارب پتیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے تھے لیکن اس سال وہ تیسرے نمبر پر آ گئے۔ معروف اسٹیل کاروباری لکشمی متل اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

لندن میں اپنا کاروبار کرنے والے سري چند اور گوپی چند ہندوجا تیل اور گیس، آٹوموٹیو، آئی ٹی، توانائی اور طبی خدمات کے میدان میں سرمایہ کاری کے ذریعے اس مقام پر پہنچے ہیں۔

ہندوجا برادران برطانیہ کے سب سے امیر شخص: دی سنڈے ٹائمز

فائل فوٹو

فہرست کے مطابق ہندوجا برادران کے پاس 16.2 ارب پونڈ کی املاک ہے۔ان کے مال میں گزشتہ ایک سال میں 3.2 ارب پونڈ کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز