حزب اللہ کا سعودی عرب پر لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام

بیروت۔ لبنان میں شیعہ مسلمانوں کی انتہائی طاقتور تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

Nov 11, 2017 02:58 PM IST | Updated on: Nov 11, 2017 02:59 PM IST

بیروت۔ لبنان میں شیعہ مسلمانوں کی انتہائی طاقتور تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ بیروت میں ایک ٹیلی ویژن تقریر میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا یہ واضح ہو گیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ حسن نصر اللہ کا یہ بیان لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے سعودی عرب کے دارالحکومت میں استعفی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس ڈاٹ پی کے کے مطابق، حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی دارالحکومت ریاض سے نشر ہونے والی تقریر میں اپنے استعفے کا اعلان کیا اور ابھی تک لبنان واپس نہیں آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سعد الحریری سے دباؤ میں استعفیٰ لیا گیا جو غیر اخلاقی اور غیرقانونی ہے۔ نصراللہ نے کہا ’ہم سعودی عرب کی جانب سے اپنے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حزب اللہ کا سعودی عرب پر لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام

حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ: فائل فوٹو۔

Loading...

واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ایران اور حزب اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لبنانی صدر نے حریری کے استعفی کو قبول نہ کرتے ہوئے ان سے وطن  واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز