ہانگ کانگ میں سب وے اسٹیشن میں آتش زدگی، 17 جھلسے

Feb 11, 2017 07:02 PM IST | Updated on: Feb 11, 2017 07:02 PM IST

ہانگ کانگ۔  ہانگ کانگ کے ایک بھیڑ بھاڑ والے سب وے اسٹیشن پر کل ایک ٹرین میں آگ لگ گئی تھی جس میں 17 افراد جھلس گئے ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرین میں سوار ایک بوڑھے شخص نے مشتبہ طور پر خود کو آگ لگائی تھی ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس نے بتایا کہ بری طرح جھلسے اس شخص کو جب ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو اس نے بتایا کہ اس نے نجی اسباب سے خود کو آگ لگائی تھی ۔مگر پولیس نے اس پر اعتبار نہیں کیا کیونکہ وہ پوری طرح ہوش میں نہیں تھا۔

پولیس نے اس آتشزنی کے لئے دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا ہے لیکن ابھی یقین سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پولیس نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی مرکز کے سپاہیوں کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں 17 افراد جھلس گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ میں سب وے اسٹیشن میں آتش زدگی، 17 جھلسے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز