وزیر اعظم ٹریسا مے کا قبل از انتخابات کا داو الٹا پڑگیا ، برطانیہ میں معلق پارلیمنٹ تقریبا طے

Jun 09, 2017 02:13 PM IST | Updated on: Jun 09, 2017 02:13 PM IST

لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملنے کے آثار ہیں۔ پارلیمنٹ کی کل 650 نشستوں کے لئے کل ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اب تک 646 سیٹوں کے نتيجے سامنے آ چکے ہیں۔

وزیر اعظم ٹریسا مے کی قیادت والی کنزرویٹو پارٹی 315 سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے جبکہ اہم اپوزیشن پارٹی لیبر پارٹی 261 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ اب تک حاصل نتائج میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے لہذا معلق پارلیمنٹ ہونا طے ہے۔ کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے 326 نشستیں جیتنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم ٹریسا مے کا قبل از انتخابات کا داو الٹا پڑگیا ، برطانیہ میں معلق پارلیمنٹ تقریبا طے

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے انتخابی تشہیر کے دوران: تصویر، رائٹرز

وزیر اعظم کا وقت سے پہلے انتخابات کرانے کا داؤ الٹا پڑ گیا ہے۔ دراصل محترمہ مے نے وقت سے تین سال پہلے ہی وسط مدتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ سال کے یورپی یونین سے باہر ہونے کے معاملے پر ہوئے ریفرنڈم کے پس منظر میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز