تیز رفتار ہواؤں اور بارش کے ساتھ فلوریڈا پہنچا گردابی طوفان ارما ، ہزاروں افراد نے لی ہنگامی کیمپوں میں پناہ

Sep 10, 2017 01:07 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 01:07 PM IST

فورٹ ميرس : کیوبا میں بھاری تباہی مچانے کے بعد گردابی طوفان ارما امریکہ کے فلوریڈا صوبے کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے اور اس کے اثر سے جنوب میں واقع جزائر کے گروپ ’فلوریڈا کیز‘ میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں ۔ فلوریڈا گورنر ریک اسکاٹ نے بتایا کہ ارما کی وجہ سے 200 سے زائد کلومیٹر کی رفتار پر ہوائیں چل رہی ہیں۔ میامی میں بھاری بارش شروع ہوگئی ہے۔

ارما کی آہٹ کےپیش نظر انتظامیہ نے ریاست کے لوگوں سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ جگہوں پر جانے کے لئے کہا ہے۔ ہزاروں لوگوں نے ہنگامی کیمپوں میں پناہ لے لی ہے اور بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ امریکی قومی طوفان مرکز (این ایچ سي) نے بتایا کہ گردابی طوفان ارما سے سب سے زیادہ ٹیمپا اور سینٹ پیٹرز برگ شہروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تیز رفتار ہواؤں اور بارش کے ساتھ فلوریڈا پہنچا گردابی طوفان ارما ، ہزاروں افراد نے لی ہنگامی کیمپوں میں پناہ

photo : AP

ارما کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ ارما کے پیچھے گردابی طوفان ’ہوسے‘ بھی آ رہا ہے، جو چوتھے درجے کا طوفان ہے۔ اس کی وجہ سے 230 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے ہو چل رہی ہے۔ یہ طوفان ارما کے راستے پر چل رہا ہے، اور ارما سے متاثرہ کیریبین جزائر میں اس سے امدادی کام میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ کیریبین علاقوں میں فرینچ جزائر سینٹ مارٹنس اور سینٹ بارتھےلیمي میں ارما کے بعد گردابی طوفان هوسے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ان جزائروں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز