نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر یکجہتی ریلی میں ہزاروں افراد نے کہا : میں بھی مسلمان ہوں

Feb 20, 2017 08:16 PM IST | Updated on: Feb 20, 2017 08:18 PM IST

نیویارک : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کے خلاف اس ویک اینڈ پر بھی امریکہ میں متعدد مقامات پر مظاہرے جاری کئے گئے ۔ اتوار کے روز نیویارک شہر کے مشہور ٹائم اسکوائر پر ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور آئی ایم آ مسلم ٹو یعنی میں بھی ایک مسلمان ہوں کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر بعض افراد نے امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے، جب کہ کچھ نے پلے کارڈز پکڑ رکھے تھے، جن پر نو مسلم بین یعنی مسلمانوں پر پابندی نہیں درج تھا۔ اس ریلی سے نیویارک کے میئر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما بِل ڈے بلاسیو نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک ایسا ملک ہے، جو تمام اعتقادات اور مذاہب کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر یکجہتی ریلی میں ہزاروں افراد نے کہا : میں بھی مسلمان ہوں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز