حافظ سعید نے ویڈیو جاری کر کے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، کہا : میں کشمیر کی آزادی کے لئے لڑ رہا ہوں

نظربندی سے رہا ہوتے ہی ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور ممنوعہ تنظیم جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید نے آج ایک ویڈیو جاری کرکے ایک بار پھر کشمیر کا راگ الاپا ہے۔

Nov 23, 2017 08:00 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 08:00 PM IST

اسلام آباد: نظربندی سے رہا ہوتے ہی ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور ممنوعہ تنظیم جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید نے آج ایک ویڈیو جاری کرکے ایک بار پھر کشمیر کا راگ الاپا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کشمیر کی آزادی کے لئے لڑ رہا ہوں۔ میں اللہ سے کشمیر کی آزادی کی دعا کروں گا۔

پاکستان میں سعید کو جنوری میں نظر بند کیا گیا تھا ۔اس نے ممبئی حملوں میں اپنا ہاتھ ہونے سے مسلسل انکار کیا ہے ۔ ممبئی حملے میں 166افراد مارے گئے تھے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے عدالت سے سعید کی نظر بندی کو ساٹھ دن بڑھانے کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیاتھا۔ ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب سے سعید کو نظر بند رکھنے کے لئے ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا تھا لیکن حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

حافظ سعید نے ویڈیو جاری کر کے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، کہا : میں کشمیر کی آزادی کے لئے لڑ رہا ہوں

جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز