انوشکا شرما کے ساتھ گزارا وہ لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا: وراٹ کوہلی

Jun 13, 2017 03:31 PM IST | Updated on: Jun 13, 2017 03:31 PM IST

نئی دہلی۔ یوں تو بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو اکثر ہی ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ ان کا رشتہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ لیکن پہلی بار وراٹ کوہلی نے بتایا کہ انوشکا شرما ان کے لئے کیا ہیں۔ وراٹ نے بتایا کہ انوشکا ان کے لئے بہت لکی ہیں۔ ان دنوں وراٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انوشکا سے اپنے تعلقات پر کھل کر بات کر رہے ہیں۔

وراٹ نے اسٹار اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کے بارے میں کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں موہالی میں تھا ٹیسٹ سیریز چل رہی تھی۔ انوشکا میرے ساتھ ہی تھیں۔ انہوں نے کہا تعجب کی بات ہے کہ اس سے پہلے جب مجھے ٹیسٹ کیپٹن بنایا گیا تب بھی انوشکا میرے ساتھ میلبورن میں تھیں۔ یہ بہت خاص لمحہ تھا میرے لئے، ہم دونوں نے اسے ساتھ میں شئیر کیا۔

انوشکا شرما کے ساتھ گزارا وہ لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا: وراٹ کوہلی

پی ٹی آئی

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے فون پر بتایا گیا کہ مجھے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ فون رکھنے کے بعد میں نے انوشکا کو بتایا تو میری آنکھوں میں آنسو تھے۔ میں ایک منٹ کے لئے فلیش بیک میں چلا گیا۔ میں نے سوچا نہیں تھا کہ یہ لمحہ میری زندگی میں آئے گا اور میں یہ انوشکا کے ساتھ شئیر کروں گا۔ یہ ایسا پل ہے، جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

بتا دیں سال 2015 ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کی ناقص کارکردگی کے بعد لوگوں نے انوشکا شرما کو جم کر ٹرول کیا تھا اور وراٹ کی خراب پرفارمنس کے لئے انوشکا کو ذمہ دار بتایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز