ٹلرسن سے میرے اچھے تعلقات: ڈونالڈ ٹرمپ

Oct 08, 2017 03:42 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 03:42 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں ،لیکن وہ سخت ہوسکتے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اپنے خیال کا اظہار کیا۔ لیکن انہوں نے اس بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دیں۔ این بی سی نے اس ہفتہ خبر دی تھی کہ مسٹر ٹرمپ کے قومی صلاح کار اور پنٹاگن میں کابینی حکام کے ساتھ ایک کانفرنس میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سر عام صدر کی تنقید کی تھی اور انہیں  بے وقوف کہا تھا۔

تاہم بعد میں مسٹر ٹلرسن نے صدر ڈونلڈ کو بے وقوف کہنے سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھ نوارٹ نے کہا کہ وزیر خارجہ اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے بارے میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں کہا۔

ٹلرسن سے میرے اچھے تعلقات: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز