چمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں ، بنگلہ دیش سے ہو گا مقابلہ

Jun 11, 2017 03:17 PM IST | Updated on: Jun 11, 2017 11:21 PM IST

اوول : ٹیم انڈیا نے کوارٹر فائنل جیسے مقابلے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دی ہے ۔ جنوبی  افریقہ کی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 44.3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ۔ جواب میں ہندوستان نے صرف 38 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر فتح حاصل کر لی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ۔ کرکٹ ایکسپرٹ کی مانیں تو کوئی کرشمہ ہی ہوگا تو یہ میچ بنگلہ دیش جیت پائے گا ، ورنہ ٹیم کا فائنل میں پہنچنا تقریبا طے ہے ۔

ٹیم انڈیا کی شروعات کافی اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز روہت شرما صرف 12 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ مگر اس کے بعد کپتان کوہلی اور شیکھر دھون نے شاندار بلے بازی اور 128 رنوں کی ساجھیداری کرکے ٹیم انڈیا کو جیت کے قریب پہنچادیا ، مگر اچھی لے میں نظر آرہے شیکھر 78 رن بناکر پویلیں لوٹ گئے ، جس کے بعد 23 رن بناکر ٹیم کو جیت دلادی ۔ دوسری طرف کپتان کوہلی نے شاندار 76 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے مورکل نے ایک اور عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

چمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں ، بنگلہ دیش سے ہو گا مقابلہ

اس سے قابل  ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی اتری افریقہ کو  76 کے مجموعی اسکور پر پہلا جھٹکا لگ گیا ہے۔ آر اشون نے 35 کے ذاتی اسکور پر ہاشم آملہ کو پویلین بھیج کر جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا دیاہے۔ تاہم ٹاس ہار پہلے بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ ٹیم کی شروعات کافی اچھی رہی اور سلامی جوڑی نے 76 رن جوڑے ۔ آملہ کے بعد ڈی کاک اور فاف ڈوپلیسس نے اننگز کو آگے بڑھایا اور اسی دوران ڈی کاک نے اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ تاہم نصف سنچری کے بعد ڈی کاک زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رہ سکے اور 53 رن بناکر جڈیجہ کا شکار بن گئے۔

جنوبی افریقہ کو دوسرا جھٹکا 116 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ تاہم اس کے بعد کپتان ڈی ویلیئرس اور فاف نے اننگز سنوارنے کی کوشش کی ، مگر 16 رن کی نجی اسکور پر کپتان ڈی ویلیئرس رن آوٹ ہوگئے ۔ افریقہ کو تیسرا جھٹکا 140 کے مجموعی اسکور پر لگا اور پھر 143 کے مجموعی اسکورپر چوتھا جھٹکا بھی اس وقت لگ گیا جب ڈیوڈ ملر بھی رن آوٹ ہوگئے ۔  ملر صرف ایک رن ہی بناسکے۔ اس کے بعد 36 رن بناکر فاف ڈوپلیسس ہاردک پانڈیا کا شکار بن گئے ۔ علاوہ ازیں ڈومنی نے 20  بنائے ۔ علاوہ ازیں کوئی بھی بلے باز دہائی کے اعدادوشمار کو نہیں چھوسکا ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے بھوبنیشور اور بمبرہ نے دو دو جبکہ جڈیجہ ، اشون اور پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

خیال رہے کہ اس میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ کپتان وراٹ کوہلی نے بتایا کہ ٹیم میں امیش یادو کی جگہ آراشون کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں جنوبی افریقہ نے وین پارنیل کی جگہ اینڈلے پی کو جگہ دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز