چمپئنز ٹرافی : سری لنکا نے ہندوستان کو 7 وکٹوں سے دی شکست ، گروپ بی بنا گروپ آف ڈیتھ

Jun 08, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 11:36 PM IST

لندن: ہندوستانی گیند بازوں نے بے سمت گیند بازری کرتے ہوئے اور فیلڈروں نے کچھ نزدیکی مواقع گنواکر سلامی بلے باز شکھر دھون (125) کی سنچری پر پانی پھیر دیا اور سابق چمپئن ہندستان کو سری لنکا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میچ میں جمعرات کو سات وکٹ کی سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستانی ٹیم اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان کو 124 رنوں سے شکست دینے کے بعد ساتویں آسمان پر تھی لیکن سری لنکا کی ٹیم نے سات وکٹ کی جیت کے ساتھ ٹیم انڈیا کو زمین پر لا دیا۔ ہندستان نے 50 اوور میں چھ وکٹ پر 321 رن کا مضبوط اسکور بنایا مگر سری لنکا کے اوپری بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48.4 اوور میں تین وکٹ پر 322 رن بنا کر اپنی ٹیم کی سیمی فائنل کی توقعات کو برقرار رکھا۔

گروپ بی میں اب انتہائی دلچسپ صورت حال ہو گئی ہے اور گروپ کی چاروں ٹیمیں ہندستا ن ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ایک ایک فتح اور ایک ایک شکست فہرست میں ہیں۔ سری لنکا کی اس جیت سے گروپ بی 'گروپ آف ڈیتھ بن گیا هے۔ اس گروپ سے سیمی فائنل میں جانے والی دو ٹیموں کا فیصلہ ابھی گروپ کے آخری میچ سے ہوگا۔ ہندستان کو اپنے آخری میچ میں 11 جون کو جنوبی افریقہ سے نبردآزما ہونا ہے جبکہ اس کے اگلے دن سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ ان دو میچوں میں جو ٹیمیں جيتےگي وہی سیمی فائنل میں پہنچے گی۔

چمپئنز ٹرافی : سری لنکا نے ہندوستان کو 7 وکٹوں سے دی شکست ، گروپ بی بنا گروپ آف ڈیتھ

سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کو پہلا جھٹکا 11 رن کے ہی مجموعی اسکور پر لگ گیا ، مگر اس کے بعد گناتھیلاکا اور مینڈس نے شاندار 159 رنوں کی ساجھیدار ی کی ۔ گناتھیلاکا 76 اور مینڈس 89 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے ۔ تاہم اس کے بعد کپتان میتھیوز اور پریرا نے شاندار بلے بای کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو جیت کے قریب لے کر گئے ۔ تاہم پریرا ریٹائرڈ ہٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ، جس کے بعد گنارتنے نے تابڑ توڑ بلے بازی کرکے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ پریرا نے 47 رن بنائے جبکہ کپتان میتھیوز 52 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے صرف بھوبنیشور کمار کو ایک وکٹ ملا ۔

پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی ایک بارسلامی بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا اور ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا روہت شرما کے طور پر 138 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ روہت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 78 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ تاہم دوسری طرف شیکھر دھون کریز پر جمے رہے ۔ مگر روہت کے آوہٹ ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف 81 رنوں کی شاندار اننگز کھیلنے والے کپتان کوہلی اس مرتبہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور کیچ آوٹ ہوگئے ۔

کوہلی کے بعد یوراج سنگھ کریز پر آئے ، مگر آج ان کا بلہ نہیں چلا اور وہ 18گیندوں پر صرف 7 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم یوراج کے بعد کریز پر آئے دھونی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور شیکھر دھون کے ساتھ مل کر 82 رنوں کی ساجھیداری نبھائی ۔ اسی درمیان دھون 125 رنوں کی شاندار اننگز کے بعد آوٹ ہوگئے ۔ دھونی نے 63 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 9 جبکہ کیدار جادو نے 25 رن بنائے ۔

سری لنکا کی طرف سے ملنگا نے دو ، پریرا ، لکمل گنارتنے اور پردیپ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز