پاکستان کرکٹ کے ٹیم کپتان سرفراز کے سٹے بازوں کے رابطہ کئے جانے کے معاملہ کی آئی سی سی کرے گی تحقیقات

Oct 22, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 09:40 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے سٹے بازوں کے رابطہ کئے جانے کے معاملے کی جانچ اب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹیم کے ایک کھلاڑی کو ایک فرد کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیش کش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کوفوری طور پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھجوادیا گیا ہے۔نجم سیٹھی نے ٹویٹر میں کہا کہ 'ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا گیا تھا، قواعد کے تحت پی سی بی نے فوری طور پر آئی سی سی کو مطلع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملات مشترکہ طور پر ہمارے ہاتھوں میں ہیں اس لیے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں۔پی سی بی چیئرمین نے کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا تاہم پی سی بی میں موجود میڈیا ذرائع کہہ چکے ہیں کہ بکی کی جانب سے جس کھلاڑی کو پیشکش کی گئی تھی وہ کپتان سرفرازاحمد تھے۔

پاکستان کرکٹ کے ٹیم کپتان سرفراز کے سٹے بازوں کے رابطہ کئے جانے کے معاملہ کی آئی سی سی کرے گی تحقیقات

ذرائع کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو معاملے سے فوری آگاہ کیا تھا جس نے آئی سی سی کو مطلع کردیا۔اینٹی کرپشن قواعد کے مطابق کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ فکسنگ کی پیش کش پر فوری طور پر مطلع کریں ایسا نہ کرنے کی صورت میں انھیں 6 مال کی پابندی کی سزا بھی ہوسکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا تاحیات پابندی ہے۔

خیال رہے کہ 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز