کلبھوشن جادو کیس : عالمی عدالت میں شکست پاکستان کے نہیں اتر رہی گلے ، اب لگایا یہ نیا الزام

May 20, 2017 07:37 PM IST | Updated on: May 20, 2017 07:37 PM IST

كلبھوش جادھو کو پھانسی کے معاملہ پر عالمی عدالت میں شکست پاکستان کے گلے نہیں اتر رہی ہے ۔ پاکستان نے اب ہندوستان پر نیا الزام منڈھنا شروع کردیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر عزیز نے ہندوستانی میڈیا پر بین الاقوامی عدالت کے حکم کو غلط طریقہ سے پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس معاملہ میں جلد سماعت کی ایک اور کوشش کرے گا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ كلبھوش جادھو کیس میں بین الاقوامی عدالت کے حکم میں جادھو کو سفارتی مدد دینے کے تناظر میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ سرتاج عزیز نے بین الاقوامی عدالت کے فیصلہ کو پاکستان کی ناکامی تسلیم کرنے سے انکار کرنے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تیاری کے لئے صرف 4 سے 5 دنوں کا ہی وقت ملا تھا۔

کلبھوشن جادو کیس : عالمی عدالت میں شکست پاکستان کے نہیں اتر رہی گلے ، اب لگایا یہ نیا الزام

Photo: AFP

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی لیگل ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ عزیز نے کہاکہ عالمی عدالت میں اگلی سماعت پر ہم ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ جادھو کے موت کی سزا سنائے جانے کی وکالت کرتے ہوئے عزیز نے کہا کہ 'فرضی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بات کا اعتراف کرنے کے بعد جادھو کو پاکستان کے قوانین کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔

پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ہندوستانی شہری كلبھوش جادھو کے خلاف عالمی عدالت میں پاکستان کے معاملے کی پیروی کریں گے ۔ خیال رہے کہ عالمی عدالت نے 18 مئی کو جادھو کی پھانسی پر روک لگا دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز