کنساس شوٹنگ کے بعد اب جنوبی کیرولینا میں ایک ہند نژاد تاجر کا قتل

Mar 04, 2017 02:40 PM IST | Updated on: Mar 04, 2017 02:40 PM IST

لیسیسٹر۔ ابھی پچھلے ہفتے کنساس میں ایک ہندستانی انجنیئر کے قتل کے صدمے سے لوگ ابھرے بھی نہ تھے کہ امریکہ میں ایک ہند نژاد تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جس تاجر کی پر تشدد موت ہوئی ہے اس کا نام ہرنیش پٹیل بتایا گیا ہے۔ یہ سانحہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو 12.00 بجے کے قریب گزرا۔ متوفی نے رات 11.24 پر اپنی دکان بند کی تھی۔اس کے دس منٹ بعد ہی اسے ہلاکت خیز طور پر گولی مار دی گئی ۔

ہرنیش پرکیرولینا میں ان کے گھر کے باہر یہ آتشیں حملہ کیا گیا ۔ اس نوعیت کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے دو دن بعد ہی پیش آیا ہے جس میں انہوں نے كنساس کے مئے خانے میں ہندستانی انجینئر سرانیواس کے قتل کو 'نفرت اور برائی سے بھرا عمل گردانا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ میں نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ لیسیسٹر پولس نے بہر حال ابتدائی طور پر کہا کہ یہ یہ نفرت انگیز جرم کا معاملہ نہیں لگتا ۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کنساس شوٹنگ کے بعد اب جنوبی کیرولینا میں ایک ہند نژاد تاجر کا قتل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز