مصر: اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع کو عمر قید کی سزا، دیگر 15 افراد کو پانچ پانچ سال کی قید با مشقت

May 08, 2017 11:47 PM IST | Updated on: May 08, 2017 11:47 PM IST

قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے متصل شہر جیزہ میں ایک فوجداری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشدعام محمد بدیع کو رابعہ آپریشنز روم کیس میں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے کونسلر معتز خفاجی کی سربراہی میں محمد بدیع اور دیگر افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت کی ہے۔اس نے اسی مقدمے میں ماخوذ دو اور افراد کو عمر قید اور 15 مدعا علیہان کو پانچ ،پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

سزا پانے والوں میں مصری ایوان نمائندگان (قومی اسمبلی) کے سابق رکن حسن مالک کے بیٹے عمر مالک اور صحافی صلاح سلطان بھی شامل ہیں۔ عدالت نے 21 افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔

مصر: اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع کو عمر قید کی سزا، دیگر 15 افراد کو پانچ پانچ سال کی قید با مشقت

قابل ذکر ہے کہ مصر کے مرحوم اٹارنی جنرل ہشام برکات نے فروری 2014ء میں ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ سماعت کے لیے جیزہ کی فوجداری عدالت کو بھیجا تھا اور اس نے محمد بدیع سمیت چودہ افراد کو پھانسی اور سینتیس کو عمرقید کی سزا کا حکم دیا تھا۔انھوں نے اس سزا کے خلاف اپیل عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور اس نے ان کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز