ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب نہیں ہونے پر ا س بڑے کھلاڑی کا چھلکا درد ، کہا : ٹی وی پر دیکھنا لگے گا زیادہ برا– News18 Urdu

ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب نہیں ہونے پر ا س بڑے کھلاڑی کا چھلکا درد ، کہا : ٹی وی پر دیکھنا لگے گا زیادہ برا

آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل وڈ نے ورلڈ کپ ٹیم کے لئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار ماہ تک نہ کھیلنے کی وجہ سےان کا ٹیم میں انتخاب نہیں ہوا۔

May 17, 2019 02:46 PM IST | Updated on: May 17, 2019 02:46 PM IST

آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل وڈ نے ورلڈ کپ ٹیم کے لئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار ماہ تک نہ کھیلنے کی وجہ سےان کا ٹیم میں انتخاب نہیں ہوا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ہیزل وڈ کو ٹیم میں شامل نہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ نے جائے رچرڈسن کے زخمی ہونے کی باوجود ہیزل وڈ کا انتخاب نہیں کیا تھا اور ٹیم میں کین رچرڈسن کو شامل کر لیا۔

سمجھا جا رہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ہیزل وڈ کی جنوری میں کمر میں لگی چوٹ کی وجہ سے ان کے انتخاب پر کافی احتیاط برت رہی ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ میں ایشز سیریز کھیلنی ہے۔ بورڈ کا خیال ہے کہ ہیزل وڈ نے چوٹ پر قابو پانے کے بعد زیادہ میچ نہیں کھیلے ہیں، اس لیے انہیں ورلڈ کپ میں اتارنا ٹھیک نہیں ہو گا۔ بورڈ کا خیال ہے کہ ہیزل وڈ کو ایشز کے لئے تیار ہونا چاہئے۔

ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب نہیں ہونے پر ا س بڑے کھلاڑی کا چھلکا درد ، کہا : ٹی وی پر دیکھنا لگے گا زیادہ برا

جوش ہیزل وڈ ۔ فائل فوٹو۔

ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب نہ ہونے کے سلسلے میں ہیزل وڈ نے کہاکہ ’’ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب نہ ہونے سے میں بہت مایوس ہوں۔ یہ صرف چار سال میں ایک بار آتا ہے۔ میں خوش قسمت تھا کہ پچھلی بار آسٹریلیا میں منعقد ہونے کی وجہ سے میں ورلڈ کپ کا تجربہ حاصل کرسکا۔ جب ٹورنامنٹ شروع ہو جائے گا پھر شاید مجھے زیادہ برا لگے گا اور میں ٹورنامنٹ کو ٹی وی پر دیکھوں گا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’یہ کوئی ون ڈے سیریز نہیں تھی، یہ ورلڈ کپ ہے۔ چوٹ کی وجہ سے چار ماہ تک نہ کھیل پانا میرے انتخاب پر بھاری پڑا اور اس بات کو میں سمجھ سکتا ہوں‘‘۔ ہیزل وڈ 44 ون ڈے میں 72 وکٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال نومبر سے ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیلا ہے لیکن اب انہیں ایشز سیریز کے پیش نظر آسٹریلیا اے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ انگلینڈ اور ویلس میں 30 مئی سے شروع ہو جائے گا۔

Loading...