cricket a young kolkata club sonu yadav cricketer dies on field بلے بازی کرکے لوٹ رہا تھا کھلاڑی ، اچانک گرکر ہوگئی موت– News18 Urdu

بلے بازی کرکے لوٹ رہا تھا کھلاڑی ، اچانک گرکر ہوگئی موت

عینی شاہدین نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ سونو یادو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے ٹینٹ کی جانب جارہے تھے ، تبھی وہ اچانک گر پڑے ۔

Mar 20, 2019 10:10 PM IST | Updated on: Mar 20, 2019 10:10 PM IST

کولکاتہ کلب کے ایک نوجوان کرکٹر کی بدھ کو کھیلنے کے دوران اچانک موت ہوگئی ۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 22 سالہ سونو یادو دوسری ڈویزن لیگ میں بالی گنج اسپورٹنگ کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں ۔ وہ بدھ کو کولکاتہ کے باٹا کلب میدان پر میچ کھیل رہے تھے ۔

عینی شاہدین نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ سونو یادو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے ٹینٹ کی جانب جارہے تھے ، تبھی وہ اچانک گر پڑے ۔ ساتھی کھلاڑی اس کو فوری طور پر ایس ایس کے ایم اسپتال لے گئے ۔ وہاں پر ڈاکٹروں نے سونو کو مردہ قرار دیا ۔ خیال رہے کہ کچھ سال پہلے ایک اور کھلاڑی کی ایسے ہی میدان پرگرکر اچانک موت ہوگئی تھی ۔

بلے بازی کرکے لوٹ رہا تھا کھلاڑی ، اچانک گرکر ہوگئی موت

علامتی تصویر

Loading...