افغانستان نے ورلڈ کیلئے اپنی ٹیم کا کیا اعلان ، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں بڑا الٹ پھیڑ– News18 Urdu

افغانستان نے ورلڈ کیلئے اپنی ٹیم کا کیا اعلان ، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں بڑا الٹ پھیڑ

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے اپنی 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جس کی کپتانی گلبدن نائب کو سونپی گئی ہے۔

Apr 22, 2019 07:36 PM IST | Updated on: Apr 22, 2019 07:36 PM IST

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے اپنی 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جس کی کپتانی گلبدن نائب کو سونپی گئی ہے۔  انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے ورلڈ کپ کا آغاز ہونا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ بورڈ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے پوچفسٹروم میں منعقد ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے والے 23 کھلاڑیوں میں سے عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم چنی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چھ ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو بھی منتخب کیلئے معیار بنایا گیا ہے۔

اسی ماہ کے اوائل میں کپتانی سے ہٹائے گئے اصغر افغان کو بھی عالمی کپ ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ فاسٹ بولر حامد حسن بھی ٹیم میں ہیں ، جنہوں نے آخری بار سینئر سطح پر کرکٹ سال 2017 میں کھیلا تھا۔ گلبدن کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جو اپنی ٹیم کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں قیادت کریں گے۔ محمد نبی،ا سٹار اسپنر راشد خان، محمد شہزاد اور سمیع اللہ شنواري بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے تین کھلاڑیوں کو ریزرو منتخب کیا ہے جن میں علی خیل ، کریم جنت اور سعید شرزاد شامل ہیں۔

افغانستان نے ورلڈ کیلئے اپنی ٹیم کا کیا اعلان ، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں بڑا الٹ پھیڑ

افغانستان نے ورلڈ کیلئے اپنی ٹیم کا کیا اعلان ، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں بڑا الٹ پھیڑ

چیف سلیکٹر دولت خان احمدزئي نے کہاکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ہم گزشتہ چھ ماہ سے تیاری کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ٹورنامنٹ میں متاثر کن کرکٹ کھیلنے اور اپنے نشان چھوڑنے کا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہاں مضبوط ٹیمیں کھیل رہی ہیں لیکن ہمارا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کرنا ہے۔

گلبدن نائب کی قیادت والی اس ٹیم میں محمد شہزاد اور اسپنر مجیب الرحمن کو بھی جگہ ملی ہے۔ افغان کو گزشتہ دنوں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھاحسن کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اگرچہ ان کی فٹ نیس اب بھی تشویش کا سبب ہے۔ 31 سال کے افغانستان کے اس گیند باز نے 32 ون ڈے میں 56 وکٹ لئے ہے۔چیف سلیکٹر دولت خان نے کہاکہ سینئر بولر حامد حسن کی ٹیم میں واپسی ہمارے لئے اچھی خبر ہے۔ ہم اگرچہ پریکٹس میچوں میں ان کی فارم اور فٹنس کو پركھیں گے۔

Loading...

انہوں نے کہاکہ بطور سلیکٹر ہماری ذمہ داری ہے کہ مسابقتی ٹیم کو منتخب کریں۔ لیکن ہمارے سامنے کئی چیلنج بھی ہیں جن کا ہمیں سامنا ہے۔ ہم نے فٹنس، تجربہ، ٹیم توازن اور فارم کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ افغانستان آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو آسٹریلیا کے خلاف کرے گا۔

افغان اسکواڈ : گلبدن نائب (کپتان)، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، نور علی زدران، حضرت اللہ ززئی ، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شاهدي، نجیب اللہ زدران ، سمیع اللہ شنواري،محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن، مجیب الرحمن۔

Loading...