cricket bangladesh tour of new zealand called off after christchurch mosques terror attack مسجد پر حملہ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ دورہ منسوخ ، اس وجہ سے کیا گیا یہ بڑا فیصلہ – News18 Urdu

مسجد پر حملہ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ دورہ منسوخ ، اس وجہ سے کیا گیا یہ بڑا فیصلہ

ملے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچ گئے ،لیکن کئی لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیگلے اوول کے نزدیک بنگلہ دیش کی ٹیم مسجد میں داخل ہونے والی تھی تبھی اس میں حملہ ہوگیا۔

Mar 15, 2019 02:52 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 02:52 PM IST

کرائسٹ چرچ مسجد پر جمعہ کو ہوئے حملے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ دورے کو منسوخ کردیاگیا ہے۔اس حملے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچ گئے ،لیکن کئی لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیگلے اوول کے نزدیک بنگلہ دیش کی ٹیم مسجد میں داخل ہونے والی تھی تبھی اس میں حملہ ہوگیا۔

حملے کے بعد بنگلہ دیش کے لیفٹ ہینڈ بلے باز تمیم اقبال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پوری ٹیم حملے میں صحیح سلامت بچ گئی ہے۔خوف ناک تجربہ تھا،ہمارے لئے دعا کریں۔حادثے کے بعد ٹیم کو ہوٹل میں ہی روک دیاگیا ہے۔

مسجد پر حملہ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ دورہ منسوخ ، اس وجہ سے کیا گیا یہ بڑا فیصلہ

بنگلہ دیش ٹیم کی فائل فوٹو

جس وقت مسجد میں یہ حملہ ہوا ،پوری بنگلہ دیشی ٹیم اپنی بس میں موجود تھی اور اس واقعہ کی چشم دید بھی بنی۔کھلاڑیوں کو پہلے کچھ دیر تک بس میں ہی روک دیا گیا، لیکن پھر سبھی بس سے اترکر بھاگتے ہوئے گراؤنڈ تک پہنچے،تھوڑی دیر بعد کھلاڑیوں کو واپس ان کے ہوٹل لے جایا گیا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا فین ہے نیوزی لینڈ کا حملہ آور ، گورے رنگ کو دیتا ہے توجہ

جس وقت بنگلہ دیشی ٹیم جمعہ کی نماز کےلئے مسجد جارہی تھی،ٹیم کا کوچنگ اسٹاف ہوٹل میں ہی موجود تھا جبکہ ٹیم کے چیف کوچ اسٹیو روڈس گراؤنڈ پر موجود تھے۔لٹن داس اور نعیم حسن بھی اس وقت ہوٹل میں ہی موجود تھے جنہیں فون پر ہوٹل میں ہی رکنے کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ : دو مساجد میں گولہ باری سے دہل اٹھا پورا شہر ، لوگوں میں خوف و ہراس ، دیکھیں تصاویر

 

Loading...