خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ساتھیوں کے ساتھ گالی گلوچ پر آسٹریلیا کے اس بڑے کرکٹر کو طیارہ سے نکالا گیا– News18 Urdu

خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ساتھیوں کے ساتھ گالی گلوچ پر آسٹریلیا کے اس بڑے کرکٹر کو طیارہ سے نکالا گیا

سابق آسٹریلیائی بلے باز مائیکل سلیٹر کو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ہوائی جہاز میں بحث اور گالی گلوج کرنے کی وجہ سے پرواز میں 30 منٹ کی تاخیر ہونے سے طیارے سے ہی باہر کر دیا گیا۔

May 21, 2019 10:49 PM IST | Updated on: May 21, 2019 10:49 PM IST

سابق آسٹریلیائی بلے باز مائیکل سلیٹر کو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ہوائی جہاز میں بحث اور گالی گلوج کرنے کی وجہ سے پرواز میں 30 منٹ کی تاخیر ہونے سے طیارے سے ہی باہر کر دیا گیا۔ منگل کو سامنے آئی رپورٹ کے مطابق سلیٹر نے بتایا کہ اتوار کو جب وہ سڈنی سے وا ہگہ تک کیلئے كوانٹس پرواز سے اپنے دو دوستوں کے ساتھ جا رہے تھے تب ان کی بحث ہو گئی. ان کے بیچ کافی بحث اور گالی گلوج ہو ئی جس کے بعد انہوں نے ہوائی جہاز کے ٹائلٹ میں خود کو بند کر لیا اور باہر آنے سے انکار کر دیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو بلانا پڑا۔ انہوں نے خود اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

سابق کرکٹر اور ٹی وی کمنٹیٹر سلیٹر کو آئی سی سی ورلڈ کپ -2019 میں بھی بطور کمنٹیٹر کا کردار ادا کرنا ہے۔ سلیٹر نے طیارے میں اپنے رویے کی وجہ سے تاخیر کرنے کے لئے معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا، "میرا وا ہگہ جاتے ہوئے اپنے دو دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا اور اس کی وجہ سے دیگر مسافروں کو جو پریشانی ہوئی میں اس کے لیے معافی مانگتا ہوں۔" كوانٹس ایوی ایشن کمپنی نے تصدیق کی کہ اس واقعہ کی وجہ سے سلیٹر کو طیارے سے باہر کر دیا گیا تھا۔

خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ساتھیوں کے ساتھ گالی گلوچ پر آسٹریلیا کے اس بڑے کرکٹر کو طیارہ سے نکالا گیا

مائیکل سلیٹر ۔ فوٹو : ٹویٹر

Loading...

سابق بلے باز 1993 سے 2001 تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس دوران 74 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 2004 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

Loading...