ورلڈ کپ 2019 : فنچ اسٹارک کے سامنے ڈھیر ہوا سری لنکا ، جیت کے ساتھ ٹاپ پر پہنچی آسٹریلیائی ٹیم– News18 Urdu

ورلڈ کپ 2019 : فنچ اسٹارک کے سامنے ڈھیر ہوا سری لنکا ، جیت کے ساتھ ٹاپ پر پہنچی آسٹریلیائی ٹیم

گزشتہ چمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف عالمی کپ مقابلے میں ہفتہ کے روز 87 رن سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔

Jun 16, 2019 12:06 AM IST | Updated on: Jun 16, 2019 12:06 AM IST

سلامی بلے باز اور کپتان آرون فنچ (153) کی کپتانی ذمہ داری اور اسٹیون اسمتھ (73) کے ساتھ ان کی دوسرے وکٹ کے لئے 173 رنز کی بڑی شراکت کی بدولت گزشتہ چمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف عالمی کپ مقابلے میں ہفتہ کے روز 87 رن سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔

آسٹریلیا نے 50 اووروں میں سات وکٹ پر 334 رن کا مضبوط اسکور بنا یا ہے ۔ جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 115 رن کے ٹھوس آغاز کے بعد 45.5 اوور میں 247 رن ہی بنا سکی۔ چیمپئن ٹیم آسٹریلیا پانچ میچوں میں چوتھی جیت اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سرفہرست مقام پر آ گئی ہے جبکہ سری لنکا کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ 2019 : فنچ اسٹارک کے سامنے ڈھیر ہوا سری لنکا ، جیت کے ساتھ ٹاپ پر پہنچی آسٹریلیائی ٹیم

ورلڈ کپ 2019 : فنچ اسٹارک کے سامنے ڈھیر ہوا سری لنکا ، جیت کے ساتھ ٹاپ پر پہنچی آسٹریلیائی ٹیم

پلیئر آف دی میچ بنے آسٹریلیا کے کپتان فنچ نے اپنی اس اننگز سے اپنے بہترین ون ڈے اسکور کی برابری کر لی۔ انہوں نے اس سال 24 مارچ کو شارجہ میں پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 153 رن بنائے تھے اور اب اوول میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 153 رن بنائے۔ فنچ کی یہ 14 ویں ون ڈے سنچری ہے۔ انہوں نے 132 گیندوں کی اننگز میں 15 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ انہوں نے شاندار چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔

Loading...