ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو لگا دوسرا بڑا جھٹکا ، شیکھر دھون کے بعد اب تین میچوں کیلئے باہر ہوا یہ اہم کھلاڑی– News18 Urdu

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو لگا دوسرا بڑا جھٹکا ، شیکھر دھون کے بعد اب تین میچوں کیلئے باہر ہوا یہ اہم کھلاڑی

سلامی بلے باز شیکھر دھون کی چوٹ سے پریشان ہندستانی ٹیم کو تیز گیند باز بھونیشور کمار کے بائیں پیر میں ہیمسٹرنگ کی وجہ سے اگلے 2-3 میچوں سے باہر ہو جانے سے گہرا جھٹکا لگا ہے۔

Jun 17, 2019 11:14 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 11:14 PM IST

سلامی بلے باز شیکھر دھون کی چوٹ سے پریشان ہندستانی ٹیم کو تیز گیند باز بھونیشور کمار کے بائیں پیر میں ہیمسٹرنگ کی وجہ سے اگلے 2-3 میچوں سے باہر ہو جانے سے گہرا جھٹکا لگا ہے۔  بھونیشور کو پاکستان کے خلاف اتوار کو ورلڈ کپ میچ میں بولنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ چوٹ آئی تھی ، جس کے بعد وہ باقی میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بھونیشور کی چوٹ کو اگرچہ ہلکا بتایا ہے ، لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ 22 جون کو افغانستان کے خلاف اور 27 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لئے دستیاب نہیں ہو پائیں گے اور شاید 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے بھی باہر رہ سکتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھونیشور اپنے تیسرے اوور کے درمیان انجری کا شکار ہوئے اور انہیں لڑکھڑاتے ہوئے میدان سے باہر جانا پڑا۔ بھونیشور کے اوور کی بچی دو گیندیں اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ کھیل رہے آل راؤنڈر وجے شنکر نے ڈالی اور انہوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے لیا۔ شنکر نے امام الحق کو سات رن پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو لگا دوسرا بڑا جھٹکا ، شیکھر دھون کے بعد اب تین میچوں کیلئے باہر ہوا یہ اہم کھلاڑی

ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو ۔

بھونیشور کے میدان سے باہر جانے کے بعد بھونیشور کو ٹیم فزیو پیٹرک فرهارٹ نے دیکھا۔ ہندستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کل بتایا گیا تھا کہ بھونیشور کی بائیں ہیمسٹرنگ میں جکڑن ہے اور وہ میچ کے باقی حصے میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

 (AP Photo) (AP Photo)

ہندستان کو یہ دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ اس سے پہلے بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون اپنے انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے اگلے 10-12 دن کے لئے میدان سے باہر ہو گئے ہیں اور شیکھر کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کو فیصلہ لینا ہے۔

Loading...