ورلڈ کپ 2019 : آرچر اور ووڈ کے قہر اور روٹ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دی پٹخنی– News18 Urdu

ورلڈ کپ 2019 : آرچر اور ووڈ کے قہر اور روٹ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دی پٹخنی

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 44.4 اوور میں 212 رن پر نپٹانے کے بعد 33.1 اوور میں ہی دو وکٹ پر 213 رن بنا کر مقابلہ جیت لیا۔

Jun 14, 2019 10:42 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 10:42 PM IST

جوفرا آرچر (30 رن پر تین وکٹ) اور مارک ووڈ (18 رن دے کر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد اوپنر جو روٹ (ناٹ آوٹ 100) کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جمعہ کے روز یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔  انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 44.4 اوور میں 212 رن پر نپٹا نے کے بعد 33.1 اوور میں ہی دو وکٹ پر 213 رن بنا کر مقابلہ جیت لیا۔

روٹ نے 94 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 رنوں کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ روٹ نے جانی بيرسٹو کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 95 رن اور کرس ووکس کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 104 رنوں کا اضافہ کیا۔ بیيرسٹو نے 46 گیندوں پر 45 رن میں سات چوکے لگائے جبکہ ووکس نے 54 گیندوں پر 40 رن میں چار چوکے لگائے۔ بین اسٹوکس 10 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے دونوں وکٹ شینن گیبریل نے لئے۔

ورلڈ کپ 2019 : آرچر اور ووڈ کے قہر اور روٹ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دی پٹخنی

ورلڈ کپ 2019 : آرچر اور ووڈ کے قہر اور روٹ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دی پٹخنی

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے لئے نکولس پورن نے 78 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رن بنائے جبکہ اوپنر کرس گیل نے 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 36 رن، شمرون ہٹماير نے 48 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز اور آندرے رسل نے 16 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے اڑاتے ہوئے 21 رنز بنائے۔ شائي ہوپ نے 11 اور کارلوس بریتھویٹ نے 14 رن بنائے۔ کیریبین ٹیم ایک وقت پورن اور ہٹماير کے درمیان 89 رنز کی شراکت کی بدولت اچھے اسکور کی طرف بڑھ رہی تھی ، لیکن اس نے اپنے آخری سات وکٹ 68 رن جوڑ کر گنوا دیے۔ اس کے آخری پانچ وکٹ تو 24 رن جوڑ کر گرے۔

آرچر نے نو اوور میں 30 رن پر تین وکٹ، ووڈ نے 6.4 اوور میں 18 رن پر تین وکٹ، جو روٹ نے 27 رن پر دو وکٹ، کرس ووکس نے 16 رن پر ایک وکٹ اور لیام پلنکٹ نے 30 رن پر ایک وکٹ لیا۔

Loading...

Loading...