گیم آف تھرونس سے بڑا بلاک بسٹر ہے ہند- پاک میچ ، جانیں ٹیم انڈیا کے سامنے کہاں کھڑی ہے پاکستانی ٹیم– News18 Urdu

گیم آف تھرونس سے بڑا بلاک بسٹر ہے ہند- پاک میچ ، جانیں ٹیم انڈیا کے سامنے کہاں کھڑی ہے پاکستانی ٹیم

ہندستان اور پاکستان کے درمیان 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں 50 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا جبکہ گیم آف تھرونس کے فنالے کو دنیا بھر میں ایک کروڑ 93 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔ یعنی ہند پاک مقابلہ مقبولیت کے معاملے میں گیم آف تھرونس سے 25 گنا زیادہ ہے۔

Jun 14, 2019 07:15 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 07:15 PM IST

دنیا کی سب سے زیادہ مشہور ویب سیریز گیم آف تھرونس بے شک انتہائی مقبول ہے لیکن ہندستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ مقابلہ اس سیریز کی مقبولیت پر بھی بھاری پڑتا ہے۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو مانچسٹر میں عالمی کپ کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے اور اس میچ کو اس عالمی کپ کا مہا مقابلہ پہلے ہی قرار دیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے کرکٹ شائقین کو اس مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے اور اس میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت کئے گئے تھے۔

ہندستان اور پاکستان کے درمیان 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں 50 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا جبکہ گیم آف تھرونس کے فنالے کو دنیا بھر میں ایک کروڑ 93 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔ یعنی ہند پاک مقابلہ مقبولیت کے معاملے میں گیم آف تھرونس سے 25 گنا زیادہ ہے۔ کرکٹ کے ان دو روایتی حریف ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی سالوں منقطع ہیں اور ان کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ ہو پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کا جنون حدیں پار کر جاتا ہے۔ نہ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بلکہ شائقین میں بھی اس میچ کو لے کر جیسےبخار چڑھ جاتا ہے۔ ہندستان اور پاکستان میں تو دونوں کے درمیان میچ کے دوران سڑکوں پر جیسے سناٹا پھیل جاتا ہے۔

گیم آف تھرونس سے بڑا بلاک بسٹر ہے ہند- پاک میچ ، جانیں ٹیم انڈیا کے سامنے کہاں کھڑی ہے پاکستانی ٹیم

گیم آف تھرونس سے بڑا بلاک بسٹر ہے ہند- پاک میچ

دونوں کے درمیان آخری بار 2017 کی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مقابلہ ہوا تھا جس میں پاکستان نے ہندستان کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اگرچہ گروپ میچ میں ہندستان نے پاکستان کو بری طرح شکست دی تھی۔  وہیں اگرعالمی کپ کو دیکھا جائے تو ہندستان نے ہمیشہ پاکستان پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Loading...

سال  1975 , 1979, 1983اور 1987 کے عالمی کپ تک دونوں کے درمیان ٹورنامنٹ میں کوئی بھی مقابلہ نہیں ہوا تھا اور پہلی بار عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں 1992 میں آمنے سامنے ہوئیں جہاں ہندستان نے 43 رنز سے جیت درج کی۔ ہندستان نے 1996 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بنگلور میں 39 رنز سے، 1999 میں مانچسٹر میں 47 رنز سے اور 2003 میں سینچورین میں چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ 2007 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوا تھا اور دونوں ہی ٹیمیں گروپ مرحلے میں باہر ہو گئی تھیں۔

ہندستان اور پاکستان کا 2011 کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں موہالی میں مقابلہ ہوا جس میں ہندستان 29 رنز سے جیت گیا۔ ہندستان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایڈیلیڈ میں 76 رنز سے شکست دی۔ ہندستان نے عالمی کپ میں پاکستان سے اپنے تمام چھ مقابلے جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان عالمی کپ میں اتوار کو ساتواں مقابلہ ہوگا اور اس مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں کی دھڑکنیں بڑھی رہیں گی۔

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ  پہلی مرتبہ کھیل رہے کھلاڑیوں کے لئے یہ دباؤ والا میچ ہو سکتا ہے لیکن طویل عرصے سے کھیل رہے کھلاڑی اس کا دباؤ نہیں لیتے ہیں اور اسے ایک عام میچ کی طرح لے کر میدان میں اترتے ہیں۔ ہندستان اور پاکستان کی کرکٹ دشمنی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سے بھی بڑی مانی جاتی ہے اور دونوں ٹیموں کے پرستار اس مقابلے میں اپنی ٹیم کی شکست کو برداشت نہیں کر پاتے ہیں۔ ہندستانی کپتان وراٹ بے شک اس میچ کو عام میچ کہیں لیکن وہ بھی جانتے ہیں کہ اس میچ کی کشیدگی کتنی بڑی ہوتی ہے۔

ہندستان کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی موت کے بعد ملک بھر میں یہ مطالبہ اٹھا تھا کہ ٹیم انڈیا کو پاکستان کے ساتھ عالمی کپ مقابلہ نہیں کھیلنا چاہیے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی نے اس کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔

Loading...