ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کے خلاف کلدیپ یادو نے پھینکی اپنی سب سے اچھی گیند ، ہل گیا پورا پاکستان– News18 Urdu

ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کے خلاف کلدیپ یادو نے پھینکی اپنی سب سے اچھی گیند ، ہل گیا پورا پاکستان

ہندوستان کے چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو کا کہنا ہے کہ انہوں نے جس گیند پر پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو آوٹ کیا تھا ، وہ ان کی سب سے اچھی گیند تھی ۔

Jun 17, 2019 07:12 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 07:12 PM IST

ہندوستان کے چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو کا کہنا ہے کہ انہوں نے جس گیند پر پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو آوٹ کیا تھا ، وہ ان کی سب سے اچھی گیند تھی ۔ ہندوستان نے اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 89 رنوں سے ہرایا ۔ اس میچ میں کلدیپ نے ایک بہترین گیند پر بابر اعظم کو بولڈ کردیا تھا اور یہیں سے پاکستان ہار کی طرف جانے لگا ۔

آپ کو بتادیں کہ کلدیپ کی گیند 78 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آئی تھی ۔ گیند آف اسٹمپ کے باہر گری تھی اور پھر بہت تیزی سے اندر آکر بابر کا وکٹ لے اڑی ۔ میچ کے بعد کلدیپ نے کہا کہ بارش کے بعد میں بریک میں گیا اور میں نے وہ گیند دیکھی ۔ گیند ڈرفٹ ہوئی تھی اور پھر ٹرن لے گئی تھی ۔ ہر اسپنر اس گیند کو پسند کرے گا ۔

ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کے خلاف کلدیپ یادو نے پھینکی اپنی سب سے اچھی گیند ، ہل گیا پورا پاکستان

پاکستان کے خلاف کلدیپ یادو نے پھینکی اپنی سب سے اچھی گیند ، ہل گیا پورا پاکستان

کلدیپ نے کہا کہ یہ ایک شاندار ڈریم ڈیلیوری اور ٹیسٹ میچ کی گیند ہے ۔ بلے باز کو ہوا میں مات دی اور اس کو غلطی کرنے پر مجبور کیا ۔ بالکل صحیح گیند ۔

कुलदीप यादव जश्न मनाते हुए

کپتان وراٹ کوہلی نے بھی کلدیپ کی اس گیند کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کلدیپ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ وہ صرف کلدیپ کو باہر مارنے کی کوشش کررہے تھے ، لمبے اسپیل نے اس صورت میں مدد کی اور وہ اپنی لے میں آگئے ۔ انہوں نے سوچا تھا کہ کلدیپ جلد گیند بازی سے ہٹ جائے گا ۔ وراٹ نے کہا کہ بابر کو جس گیند پر انہوں نے بولڈ کیا ، وہ ایک بہترین گیند تھی ۔ اس میں ڈرفٹ تھا ، ٹرن تھا ۔ انگلینڈ میں آکر وہ اچھی گیند بازی کررہے ہیں ۔

Loading...