ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے پاس پہنچا احسان مانی کا فون ، کہی یہ باتیں– News18 Urdu

ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے پاس پہنچا احسان مانی کا فون ، کہی یہ باتیں

ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ کے تیور بھی سخت ہوگئے ہیں ۔ اب خبر آرہی ہے کہ ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فون کیا تھا ۔

Jun 19, 2019 03:11 PM IST | Updated on: Jun 19, 2019 03:11 PM IST

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کو ہندوستان کے ہاتھوں مسلسل ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے ساتھ ہی کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان پر ہندوستان کی جیت کا ریکارڈ قائم ہے ۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کے ہاتھوں ملی کراری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی کافی تنقید کی جارہی ہے ۔

ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نہ صرف مداح بلکہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ بھی ناراض ہے ۔ بغاوت کی خبریں بھی آرہی ہیں تو ایسی باتیں بھی کہی جارہی ہیں کہ کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے کہ اگر کارکردگی میں بہتری نہیں آئی ، تو پھر پاکستان لوٹنے پر لوگوں کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں ہوئے اس مقابلہ میں ہندوستان نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے جیت درج کی تھی ۔

ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے پاس پہنچا احسان مانی کا فون ، کہی یہ باتیں

ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے پاس پہنچا احسان مانی کا فون ، کہی یہ باتیں

ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ کے تیور بھی سخت ہوگئے ہیں ۔ اب خبر آرہی ہے کہ ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فون کیا تھا ۔ پی سی بی سربراہ نے سرفراز کو یہ یقین دلایا تھا کہ پورا ملک ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے ۔

ساتھ ہی ساتھ احسان مانی نے سرفراز کو یہ بھی کہا تھا کہ ملک اب لوگ کرکٹ ٹیم سے بہتر کارکردگی چاہتے ہیں ۔ مانی نے سرفراز سے کہا کہ آپ بے بنیاد اور غلط خبروں پر توجہ نہ دیں اور اطمینان سے ٹیم کی قیادت کریں ، تاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں ۔

Loading...