آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے پہلے کارڈف میں بارش نے پاکستان کے ہاتھوں سے چھین لیا ایک بڑا موقع– News18 Urdu

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے پہلے کارڈف میں بارش نے پاکستان کے ہاتھوں سے چھین لیا ایک بڑا موقع

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ پریکٹس میچ اتوار کو بھاری بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کرنا پڑا۔

May 27, 2019 09:13 AM IST | Updated on: May 27, 2019 09:13 AM IST

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ پریکٹس میچ اتوار کو بھاری بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کرنا پڑا۔ میچ میں ٹاس نہیں ہوا تھا اور امپائروں نے بالآخر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس سے دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ تیاریوں کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔

پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش کا یہ پہلا پریکٹس میچ تھا۔ بنگلہ دیش کو اپنا دوسرا پریکٹس میچ 28 مئی کو ہندستان سے کھیلنا ہے۔ پاکستان کے پریکٹس میچ پورے ہو چکے ہیں۔ 1992 میں چمپئن رہ چکے پاکستان کا ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ 31 مئی کو ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کو اپنا پہلا میچ دو جون کو جنوبی افریقہ سے کھیلنا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے پہلے کارڈف میں بارش نے پاکستان کے ہاتھوں سے چھین لیا ایک بڑا موقع

فائل فوٹو

Loading...

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف اگر پاکستان کی ٹیم جیت حاصل کرتی تو اس کیلئے یہ اچھی بات ہوتی اور کھلاڑیوں کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ پاکستانی ٹیم اس وارم اپ میچ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی تھی ، جس میں اس کو چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑگیا تھا ۔ یہی نہیں پہلے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو افغانستان نے پٹخنی دی تھی ، یہ پاکستان کے لئے آخری وارم اپ میچ تھا ، جس میں جیت ٹیم کیلئے بہتر ثابت ہوسکتی تھی ۔

Loading...