ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کی جیت پر ثانیہ مرزا نے کیا ایسا ٹویٹ ، شوہر شعیب ملک جم کر ہوگئے ٹرول– News18 Urdu

ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کی جیت پر ثانیہ مرزا نے کیا ایسا ٹویٹ ، شوہر شعیب ملک جم کر ہوگئے ٹرول

میچ کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایسا ٹویٹ کیا ، جس کو لے کر سوشل میڈیا یوزرس ثانیہ کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو ہی ٹرول کرنے لگ گئے ۔

Jun 27, 2019 12:58 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 01:00 PM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بدھ کو نیوزی لینڈ کو کراری شکست دیدی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیت درج کی اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امیدوں کو برقرار رکھا ۔ اس میچ کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایسا ٹویٹ کیا ، جس کو لے کر سوشل میڈیا یوزرس ثانیہ کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو ہی ٹرول کرنے لگ گئے ۔

دراصل ہندوستان کے خلاف شکست کے بعد سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مداحوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حالانکہ اس کے بعد کے میچوں میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے جنوبی افریقہ کو شاندار طریقہ سے ہرایا اور پھر گزشتہ روز ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل تسخیر ٹیم کو پٹخنی دی ۔ ثانیہ مرزا نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد ٹویٹ کیا کہ کھیل کتنا ناقابل یقین ہوسکتا ہے ، پاکستانی ٹیم کو مبارکباد ۔

ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کی جیت پر ثانیہ مرزا نے کیا ایسا ٹویٹ ، شوہر شعیب ملک جم کر ہوگئے ٹرول

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ۔ فوٹو : ٹویٹر ۔

ثانیہ کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے شعیب ملک کر ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ سوشل میڈیا یوزرس کہنے لگے کہ پاکستان اس لئے فاتح ہوا کیونکہ شعیب ملک ٹیم میں نہیں تھے ۔ بتادیں کہ شعیب ملک اس میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔

قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 237 رن بنائے ، جس کے جواب میں پاکستان نے 49.1 اوورس میں چار وکٹ گنواکر 241 رن بنا کر میچ اپنے نام کرلیا ۔ میچ کے ہیرو بابر اعظم رہے ، جنہوں نے شاندار سنچری بنائی ۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی تین وکٹ جھٹکے ۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ثانیہ مرزا کی حقہ پارٹی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی اور اس کو لے کر پاکستانی کرکٹ فینس نے جم کر اپنے غصے کا بھی اظہار کیا تھا ۔

Loading...