ورلڈ کپ میں ہائی ٹیک ڈیوائس لگاکر اترے گی ٹیم انڈیا ، یہ ہے بڑی وجہ– News18 Urdu

ورلڈ کپ میں ہائی ٹیک ڈیوائس لگاکر اترے گی ٹیم انڈیا ، یہ ہے بڑی وجہ

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ جاننے کیلئے ورلڈ کپ میں ایک ہائی ٹیک ڈیوائس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ جی پی ایس پرفارمنس ٹریکننگ ڈیوائس کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور ان کی فٹنس پر نظر رکھے گی ۔

May 19, 2019 09:35 AM IST | Updated on: May 19, 2019 09:35 AM IST

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم وراٹ کوہلی کی قیادت میں اتر رہی ہے اور اس کو انگلینڈ کے ساتھ مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے ۔ ورلڈ کپ مشن پر جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں نہ صرف شاندار کارکردگی بلکہ فٹنس کا بھی بخوبی ثبوت دیا ہے اور اب یہ سب 22 مئی کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے ۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم کے مصروف شیڈیول کی وجہ سے بی سی سی آئی کو کھلاڑی کے کام کے بوجھ کی فکر ستارہی ہے ۔

ہندوستانی کھلاڑی آسٹریلیا کے طویل دورہ کے بعد نیوزی لینڈ پہنچے اور پھر ہندوستان میں کنگارو ٹیم کی میزبانی کرنے کے بعد آئی پی ایل کے میدان میں اتر گئے ۔ اسی وجہ سے بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی کیلئے ایک خاص ڈیوائس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پتہ لگایا جاسکے ۔

ورلڈ کپ میں ہائی ٹیک ڈیوائس لگاکر اترے گی ٹیم انڈیا ، یہ ہے بڑی وجہ

ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو

Loading...

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ جاننے کیلئے ورلڈ کپ میں ایک ہائی ٹیک ڈیوائس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ جی پی ایس پرفارمنس ٹریکننگ ڈیوائس کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور ان کی فٹنس پر نظر رکھے گی ۔ اسٹیٹ اسپوٹرس نے گزشتہ سال دسمبر میں کھلاڑیوں کو اس ہائی ٹیک ڈیوائس کا ڈیمو دیا تھا ۔

ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو

اس ڈیوائس کو ہر کھلاڑی کو اپنی ٹی شرٹ کے اندر لگانا ہوگا ۔ یہ جی پی ایس سسٹم جسم سے متعلق بالکل صحیح جانکاری دے گا ، جو کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ اس جی پی ایس پرفارمنس ٹریکنگ ڈیوائس کے ذریعہ کھلاڑی کے فٹنس لیول کے علاوہ ہائی اسپیڈ رننگ اور ڈائنامک اسٹریس لوڈ وغیرہ کا بھی پتہ چلے گا ۔

Loading...