مداح نے کہا کپ ہم لے جائیں گے تو ایم ایس دھونی نے لگوادی اٹھک بیٹھک ، وائرل ہوا ویڈیو– News18 Urdu

مداح نے کہا کپ ہم لے جائیں گے تو ایم ایس دھونی نے لگوادی اٹھک بیٹھک ، وائرل ہوا ویڈیو

اسٹار اسپورٹس کے نئے ایڈورٹائزمنٹ میں دھونی ایک ہندوستانی مداح کی کلاس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

May 27, 2019 09:04 AM IST | Updated on: May 27, 2019 09:04 AM IST

مہندر سنگھ دھونی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو میدان پر ایک لیڈر کے طور پر رہتے ہیں اور کھلاڑیوں کی صحیح رہنمائی کرتے ہیں ۔ اسٹار اسپورٹس کے نئے ایڈورٹائزمنٹ میں دھونی ایک ہندوستانی مداح کی کلاس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل اس نئے ایڈ میں ہندوستانی ٹیم کو چیئر کرتا ایک مداح دھونی کے سامنے اٹھک بیٹھک کرتا نظر آرہا ہے ۔ دھونی اس نے کہتے ہیں کہ میڈم ( ایلزابیتھ ) کے سامنے تم کیا کہہ کر آئے ہو ، سبھی ٹیمیں مضبوط ہیں ، ہم پر پہلے ہی کیا کم دباو ہے ۔

اس کے بعد مداح کا فون بجتا ہے جس میں کپ ہم لے جائیں گے کی رنگ ٹون ہے ۔ دھونی اس کو سن کر خوش ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب تم نے کہہ ہی دیا تو کپ ہم لے کر ہی آئیں گے ۔ سوشل میڈیا پر دھونی کا یہ ویڈیو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ اس سے پہلے اسٹار اسپورٹس مزید دو ایڈ جاری کرچکا ہے ۔ نئے ایڈ میں یہی ہندوستانی فین دیگر ٹیموں کو چیلنج کرتا نظر آیا تھا ۔

مداح نے کہا کپ ہم لے جائیں گے تو ایم ایس دھونی نے لگوادی اٹھک بیٹھک ، وائرل ہوا ویڈیو

مداح نے کہا کپ ہم لے جائیں گے تو ایم ایس دھونی نے لگوادی اٹھک بیٹھک ، وائرل ہوا ویڈیو

Loading...

گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی اسٹار اسپورٹس کا اسی طرح کا ایک ایڈ موقع موقع نام سے وائرل ہوا تھا ۔ اس وقت ہندوستانی مداح بنا شخص ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کے مداحوں کے پاس جا کر انہیں چیلنج کرتا نظر آتا تھا ۔

Loading...