پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر شعیب اختر نے دیا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات– News18 Urdu

پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر شعیب اختر نے دیا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات

پاکستانی کی 15 رکنی اسکواڈ سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر غائب ہیں ، جس کو لے کر جہاں پاکستانی کرکٹ شائقین حیران ہیں وہیں پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Apr 18, 2019 08:41 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 08:41 PM IST

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستانی کی 15 رکنی اسکواڈ سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر غائب ہیں ، جس کو لے کر جہاں پاکستانی کرکٹ شائقین حیران ہیں وہیں پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کئے جانے کے بعد شعیب اختر نے ٹویٹر پر لگاتار کئی ٹویٹ کرکے اپنی رائے ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ بیلنس نظر آرہا ہے ۔ تاہم انہوں نے محمد عامر کا نام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر شعیب اختر نے دیا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات

شعیب اختر کی فائل فوٹو

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ۔پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلے گی ۔ افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم 31مئی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ۔دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹاؤنٹن میں ہوگا ،پانچواں میچ 16جون کو روایتی حریف ہندستان کےخلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو جنوبی افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستان کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔

پاکستانی اسکواڈ : سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،عابد علی ،محمد حسنین ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،محمد رضوان،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری اورحسن علی ۔

Loading...