ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیلئے اچھی خبر ، پھر میدان پر لوٹے گا یہ بڑا کھلاڑی– News18 Urdu

ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیلئے اچھی خبر ، پھر میدان پر لوٹے گا یہ بڑا کھلاڑی

آسٹریلیائی بلے باز عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف غیر سرکاری پریکٹس میچ کے دوران گیند باز آندرے رسل کا باؤنسر سر پر لگ گیا ، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑ گیا۔

May 24, 2019 01:38 PM IST | Updated on: May 24, 2019 01:38 PM IST

آسٹریلیائی بلے باز عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف غیر سرکاری پریکٹس میچ کے دوران گیند باز آندرے رسل کا باؤنسر سر پر لگ گیا ، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑ گیا۔تاہم خواجہ کی چوٹ سنگین نہیں ہے جس سے ان کے 30 مئی سے شروع ہو رہے آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لے کر کوئی خطرہ نہیں ہے جو آسٹریلیا کے لیے یہ بڑی راحت ہے۔

ہمپشائر کے نرسری گراؤنڈ میں عالمی کپ سے پہلے آسٹریلیا اور ونڈيز کی ٹیمیں پریکٹس میچ میں اتری تھیں۔ اسی دوران خواجہ کو رسل کا باؤنسر لگ گیا۔ گیند لگنے کے بعد خواجہ میچ کھیلنے کے لیے پھر میدان پر نہیں اترے اور 230 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔ 32 سالہ بلے باز کو دوبارہ ایکسرے کیلئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے جبڑے کی جانچ کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی شدید چوٹ سے انکار کیا ہے۔

ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیلئے اچھی خبر ، پھر میدان پر لوٹے گا یہ بڑا کھلاڑی

ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیلئے اچھی خبر ، پھر میدان پر لوٹے گا یہ بڑا کھلاڑی

خواجہ اس وقت پانچ رنز بنا کر کریز پر تھے جب ان کے سابق سڈنی تھنڈر ٹیم ساتھی رسل کے دوسرے اوور کا ایک باؤنسر لگا تھا۔ آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ کے 76 رنز اور شان مارش کی نصف سنچری کی مدد سے 11 رنز باقی رہتے ہی سات وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔

مارش نے میچ کے بعد خواجہ کی چوٹ کو لے کر کہاکہ ہمارے لیے یہ بہت ڈرانے والی صورت حال تھی۔ ان کے چہرے پر باؤنسر لگا اور ان کے جبڑے پر چوٹ لگ سکتی تھی۔ اچھی بات ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور جلد ہی واپسی کر لیں گے۔ آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ کپ میں 1 جون کو افغانستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ اس سے پہلے وہ 25 مئی کو انگلینڈ اور 27 مئی کو سری لنکا کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گا۔

Loading...

Loading...