پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات– News18 Urdu

پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہرکیا ۔ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر دو کھلاڑیوں وہاب ریاض اور محمد عامر کو مس کروں گا۔

Apr 19, 2019 06:15 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 06:28 PM IST

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کے سلیکشن میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سلیکٹرس نے محمد عامر کو موقع نہیں دیا ، جس کے بعد کئی لوگ ٹیم کی تنقید کررہے ہیں ۔ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان اور طوفانی آل راونڈر شاہد آفریدی نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہرکیا ۔ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر دو کھلاڑیوں وہاب ریاض اور محمد عامر کو مس کروں گا۔

پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم کو لے کر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بڑا بیان ،  کہہ ڈالی ایسی بات

شاہد آفریدی ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر کافی تبصرے کئے جارہے ہیں اور محمد عامر کو ٹیم میں نہ لئے جانے پر سلیکٹرس کی تنقید بھی کی جارہی ہے۔ کچھ پاکستانیوں نے تو سوشل میڈیا پر یہاں تک کہہ ڈالا کہ محمد عامر کے بغیر پاکستان ورلڈ کپ ٹرافی جیت ہی نہیں سکتا ہے۔

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ : ۔

سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،عابد علی ،محمد حسنین ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،محمد رضوان،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری اورحسن علی ۔

Loading...